ان کے سینہ پہ رکھ کے سر ہم نے

Vikas Naseeb

ان کے سینہ پہ رکھ کے سر ہم نے

طے کیا رات کا سفر ہم نے

ان کے چہرے کو دیکھ کر ہم نے

چاند دیکھا نہ عمر بھر ہم نے

عمر ہم نے بڑھا لی ہے اپنی

ڈال کے ان پہ اک نظر ہم نے

ہو گئی ہم پہ مہرباں قدرت

جا کے جب چوما ان کا در ہم نے

ان کی یادوں کو ان کے خوابوں کو

چن لیا اپنا ہم سفر ہم نے

عمر بھر جو کبھی نہ کم ہوگا

ان پہ چھوڑا ہے وہ اثر ہم نے

ان کا بوسہ لیا تسلی سے

پیار سے تھام کے کمر ہم نے