عبادت کی فراوانی غزل ہے
Chetan Panchal (b. 1992)عبادت کی فراوانی غزل ہے
محبت ایک روحانی غزل ہے
ہیں اس کی ملکیت میں سیکڑوں رنگ
کہیں نیلی کہیں دھانی غزل ہے
یہ لفظوں کی نمائش نثر ہے گر
تو احساسوں کی طغیانی غزل ہے
تو پھر کاغذ کے چہرے پر یہ کیا ہے
اگر مٹی ہوا پانی غزل ہے
تپسیا کی ہے صدیوں تک سخن کی
تبھی چیتنؔ نے پہچانی غزل ہے