اس غلاظت کو صاف کر دینا
Chetan Panchal (b. 1992)اس غلاظت کو صاف کر دینا
مجھ کو دل سے معاف کر دینا
میں اگر بھولنا تمہیں چاہوں
مجھ کو میرے خلاف کر دینا
میں کروں گر تعلقات کو ترک
تم ذرا اختلاف کر دینا
گر اندھیرا اٹھائے سر چیتنؔ
جگنوؤں کو خلاف کر دینا
اس غلاظت کو صاف کر دینا
مجھ کو دل سے معاف کر دینا
میں اگر بھولنا تمہیں چاہوں
مجھ کو میرے خلاف کر دینا
میں کروں گر تعلقات کو ترک
تم ذرا اختلاف کر دینا
گر اندھیرا اٹھائے سر چیتنؔ
جگنوؤں کو خلاف کر دینا