جب کوئی اچھا کام کرتا ہوں
Chetan Panchal (b. 1992)جب کوئی اچھا کام کرتا ہوں
ماں کو پہلے سلام کرتا ہوں
تو اگرچہ نہ کر مری توقیر
میں ترا احترام کرتا ہوں
مجھ کو بھی خوب چین ملتا ہے
میں بھی اوروں کے کام کرتا ہوں
ہند میں سینکڑوں مذاہب ہیں
سب کا میں احترام کرتا ہوں