پہلے مجھ کو فراز ہونا ہے
Chetan Panchal (b. 1992)پہلے مجھ کو فراز ہونا ہے
پھر مجھے دل نواز ہونا ہے
میں ترے ساتھ چل رہا ہوں اب
مجھ کو بھی سرفراز ہونا ہے
چارہ سازی میں رب کی رحمت ہو
شکریے میں نماز ہونا ہے
ساتھ ماں باپ کی دعائیں ہیں
عمر کو تو دراز ہونا ہے
اس زمانے میں رہنے کو چیتنؔ
تجھ کو کچھ دنیا ساز ہونا ہے