مغروری میں کس کو کس کا دھیان رہا
Vijay Rahi (b. 1990)مغروری میں کس کو کس کا دھیان رہا
دریا بھی اپنے کو ساگر مان رہا
جب ٹوٹا تھا تھوڑے دن بے جان رہا
پھر بھی دل تو دل ہے دل نادان رہا
میرا قاتل میرے اندر تھا لیکن
مرتے دم تک میں اس سے انجان رہا
دکھ نے ہی جیون بھر ساتھ دیا میرا
سکھ تو کیول دو دن کا مہمان رہا
وہ بھی مجھ کو دو دن میں ہی بھول گیا
میرا بھی آگے رستہ آسان رہا