پرانے ٹھاؤں سے رہتی ہے لپٹی

Vijay Rahi (b. 1990)

پرانے ٹھاؤں سے رہتی ہے لپٹی

غریبی گاؤں سے رہتی ہے لپٹی

ہمارے کھیت کی مٹی ہے صاحب

ہمیشہ پاؤں سے رہتی ہے لپٹی

اسے پانی سے نفرت ہو گئی کیا

یہ مچھلی ناؤں سے رہتی ہے لپٹی

وہ میری جان ہے راہیؔ جو میرے

بدن کی چھاؤں سے رہتی ہے لپٹی