کسی سے عشق کرنا چاہیئے تھا
Vijay Rahi (b. 1990)کسی سے عشق کرنا چاہیئے تھا
مجھے حد سے گزرنا چاہیئے تھا
وہ آنکھوں میں اتر کر رہ گیا ہے
جسے دل میں اترنا چاہیئے تھا
محبت پا کے بھی تم خوش نہیں ہو
تمہیں تو ڈوب مرنا چاہیئے تھا
یہ کیا پہلی دفعہ میں بھر لی حامی
ذرا سا تو مکرنا چاہیئے تھا
ہمیں تنہائی راس آنے لگی ہے
تمہارا ساتھ ورنہ چاہیئے تھا