دن آ گئے شباب کے آنچل سنبھالیے

Madan pal

دن آ گئے شباب کے آنچل سنبھالیے

ہونے لگی ہے شہر میں ہلچل سنبھالیے

چلئے سنبھل سنبھل کے کٹھن راہ عشق ہے

نازک بڑی ہے آپ کی پائل سنبھالیے

سج دھج کے آپ نکلے سر راہ خیر ہو

ٹکرا نہ جائے آپ کا پاگل سنبھالیے

گھر سے نہ جاؤ دور کسی اجنبی کے ساتھ

برسیں گے زور زور سے بادل سنبھالیے