جواں ہے رات ساقیا شراب لا شراب لا
Madan palجواں ہے رات ساقیا شراب لا شراب لا
ذرا سی پیاس تو بجھا شراب لا شراب لا
ترے شباب پر سدا کرم رہے بہار کا
تجھے لگے مری دعا شراب لا شراب لا
یہاں کوئی نہ جی سکا نہ جی سکے گا ہوش میں
مٹا دے نام ہوش کا شراب لا شراب لا
ترا بڑا ہی شکریہ پلائے جا پلائے جا
نہ ذکر کر حساب کا شراب لا شراب لا