احساس دیکھیے مرے اشعار دیکھیے

Chashma Farooqi

احساس دیکھیے مرے اشعار دیکھیے

کیا کہہ رہی ہے آپ سے فن کار دیکھیے

ذرے میں حسن مطلع انوار دیکھیے

الفاظ کی تراش کا شاہکار دیکھیے

تمثیل بن گئی ہو جہاں حسن کی کشش

یوسف کے ساتھ مصر کا بازار دیکھیے

اہل شعور اہل نظر آپ ہیں تو پھر

کیا کہہ رہی ہے وقت کی رفتار دیکھیے

اہل ستم کے جبر و تشدد کے باوجود

حق بولتا ہے اب بھی سر دار دیکھیے

تابانیوں میں اس طرح گم ہو گئی حیات

چشمہؔ بھی ہے یہاں پہ گنہ گار دیکھیے