کسی کے بھول جانے سے محبت کم نہیں ہوتی

Gham Bijnori

کسی کے بھول جانے سے محبت کم نہیں ہوتی

محبت غم تو دیتی ہے شریک غم نہیں ہوتی

بتوں سے کوئی یہ کہہ دے نہ وہ جامے سے باہر ہوں

نزاکت چاہنے والوں کی بھی کچھ کم نہیں ہوتی

بتوں کو حسن بخشا اور یہ جور و ستم ہم پر

مگر اس سے تو محفل عشق کی برہم نہیں ہوتی

وہ عاشق ہی نہیں گویا بھلا بیٹھے جو دلبر کو

محبت چاہتی ہے وقت یہ اک دم نہیں ہوتی

تسلی چاہتا ہے تو خوشامد کر حسینوں کی

دوا اس آگ لگنے کی جہاں میں غمؔ نہیں ہوتی