لو ہو صبا ہو یا پروائی سب کے ساتھ چلو

Habeeb Fakhri

لو ہو صبا ہو یا پروائی سب کے ساتھ چلو

سب ہیں صید رہ تنہائی سب کے ساتھ چلو

مار آستیں ہر ہر دوست ہو یا پھر ایسے نصیب

ہاتھ میں ہو وہ دست حنائی سب کے ساتھ چلو

سر ہوا اونچا قلب کشادہ کیا کم ہے یہ عطا

سنگ ملیں یا تمغے طلائی سب کے ساتھ چلو

ہر ہر سانس ہوا امرت رس میں یا ڈوبی بس میں

وصل ہو یا آشوب جدائی سب کے ساتھ چلو

راہ شوق میں جانے کون کہاں تھک کر رہ جائے

فرزانے ہوں یا سودائی سب کے ساتھ چلو