ہنر کہاں ہے کہ میں اور کوئی خیال لکھوں
Nabil (b. 1974)ہنر کہاں ہے کہ میں اور کوئی خیال لکھوں
سوائے درد کے کیا ہے جسے کمال لکھوں
پھر ایک آہ کو دست طلب میں پایا ہے
میں اپنا حال لکھوں یا کہ سب کا حال لکھوں
نبیلؔ میری مدد کر کہ تو تو شاعر ہے
میں کس قلم سے بھلا اس کا وہ جمال لکھوں