مے خانہ کی رونق ہے جدا شان حرم اور
Dawood Kashmiriمے خانہ کی رونق ہے جدا شان حرم اور
مے کش کا مزاج اور ہے زاہد کا بھرم اور
ناکامیٔ تکمیل تمنا ہے اک آغاز
اسباب غم جاں تو ابھی ہوں گے بہم اور
کچھ دشت نوردی کے تو کچھ کوہ کنی کے
افسانۂ تشہیر وفا ہوں گے رقم اور
پسپائی پہ آمادہ جو سرداروں کو دیکھا
ہم لے کے بڑھے خون تمنا کا علم اور
اک لفظ کہ تفسیر بنا خون جگر کی
ہے زیست کا مفہوم کہ مولا کا کرم اور