اتنے چہرے ہیں سبھی پر پیار روشن ہے
Raees Farazاتنے چہرے ہیں سبھی پر پیار روشن ہے
کیا خبر چہروں کے پیچھے کون دشمن ہے
دور تک پہنچا کے ہم اپنی صدا خوش ہیں
ورنہ سمجھیں تو یہ اپنا کھوکھلا پن ہے
لوگ تنکے ادھ جلے سگریٹ کے ٹکڑے
اپنی دنیا راکھ اور تنکوں کا برتن ہے
کر رکھے تھے بند اس پر میں نے دروازے
گھر میں اب کتنی گھٹن ہے کتنی سیلن ہے
کھینچ کر الفاظ کو لاتا تو ہوں لیکن
آج کے صفحات پر پھسلن ہی پھسلن ہے
تم بھی اپنی پشت پر اک پوسٹر رکھ لو
آج کل سنتے ہیں کچھ ایسا ہی فیشن ہے