یارو قسم ہے تم کو کہیں جستجو کرو

Daulat Aasiri (b. 1795)

یارو قسم ہے تم کو کہیں جستجو کرو

قاتل مرے کو مجھ سے ذرا روبرو کرو

چاہو نماز حضرت گل کی ادا کرو

اے بلبلو تم اشک سے اول وضو کرو

اس چشم مے پرست کا مارا گیا ہے جو

لازم ہے اس کی خاک سے خم یا سبو کرو

ہم کو ہمارے یار کے جلوہ سے کام ہے

اے زاہدو بہشت کی تم آرزو کرو