ہم بھی اوروں جیسے نکلے

Uday Jhanjhani (b. 1995)

ہم بھی اوروں جیسے نکلے

جب تیرے کوچہ سے نکلے

نکلے بھی تو کیسے نکلے

دیکھا اور بن دیکھے نکلے

میں نے ان کو پاگل سمجھا

وہ بھی میرے جیسے نکلے

ایک دفعہ اس نے دیکھا تو

اس رستے سے پھر سے نکلے

ہم نے تو کیا کیا سوچا تھا

اور تم بھی یار ایسے نکلے

جتنے گھر میں تھے سب روئے

ایسے اپنے گھر سے نکلے

کہنے والے کہتے ہیں پر

بات وہی جو دل سے نکلے