رنگ و نکہت کی اوقات کیا پوچھتے
Uday Jhanjhani (b. 1995)رنگ و نکہت کی اوقات کیا پوچھتے
غیر سے آپ کی بات کیا پوچھتے
شہر گریہ میں کوئی شناسا نہ تھا
بات رونے کی بے بات کیا پوچھتے
تیرے نام و نسب تھے رقم پھول پر
خوشبوؤں سے تری ذات کیا پوچھتے
اس زباں کو بکے ایک مدت ہوئی
تم بتاؤ سوالات کیا پوچھتے
حال اپنا تو چہرے سے تھا سب عیاں
لوگ ادےؔ تیرے حالات کیا پوچھتے