مجھ کو یہ جادو آ جائے

Uday Jhanjhani (b. 1995)

مجھ کو یہ جادو آ جائے

تجھ کو سوچوں تو آ جائے

کوچہ میں پھرتا ہوں تیرے

شاید باہر تو آ جائے

ایسے ایسے شعر کہوں میں

لفظوں میں خوشبو آ جائے

جس شے کو میں ہاتھ لگاؤں

اس میں وہ خوش رو آ جائے

کاش کبھی بیمار پڑوں میں

مجھ سے ملنے تو آ جائے