چاند تارے نہارو ذرا دیر کو

Lokesh Tripathi (b. 1980)

چاند تارے نہارو ذرا دیر کو

نام میرا پکارو ذرا دیر کو

روبرو ہو ہی جائیں حقیقت سے سب

آسماں تم اتارو ذرا دیر کو

آج کل یاد بھی کوئی کرتا نہیں

جان سے ہم کو مارو ذرا دیر کو

ہارتے ہارتے تھک گیا ہوں میں اب

ہم سے تم بھی تو ہارو ذرا دیر کو

میری محنت کا پھل کب ملے گا مجھے

کنڈلی تو وچارو ذرا دیر کو