گھاٹ پر ختم ہر کہانی ہے

Lokesh Tripathi (b. 1980)

گھاٹ پر ختم ہر کہانی ہے

راکھ ہی آخری نشانی ہے

زندہ رہ کر کسے سمجھ آیا

سب نے مر کر یہ بات جانی ہے

لوگ آتے ہیں لوگ جاتے ہیں

ہم کو بھی رسم ہی نبھانی ہے

کیسے کہہ دوں کہ ختم ہے سب کچھ

جھوٹی امید جو دلانی ہے