نیند نگری میں پھر اجالا ہے
Vikram (b. 1990)نیند نگری میں پھر اجالا ہے
خواب مہمان آنے والا ہے
دن پہ چھینٹیں پڑی ہیں خوابوں کی
کتنا کم ظرف شب پیالہ ہے
بس محبت میں لڑکھڑائے ہیں
اور سب ٹھیک سے سنبھالا ہے
ہم کو بس ایک کام تھا مرنا
وہ بھی ہم نے خدا پہ ٹالا ہے
مجھ میں بالکل نہیں بچا ہوں میں
عشق نے اس طرح کھنگالا ہے