وحشت کی بات ہو تو بلا شک فرید ہیں
Vikram (b. 1990)وحشت کی بات ہو تو بلا شک فرید ہیں
پر عشق میں تو قیس جی میرے مرید ہیں
نفرت کے بیہڑوں کو ہمارے لہو سے سینچ
ہم لوگ جنگ عشق کے انتم شہید ہیں
ان کا مطالعہ ہے میاں شرط دین عشق
یہ ہونٹوں کے نشان کلام مجید ہیں
مجھ کو یقیں دلانا ہے تو روح بن کے مل
یہ حسن و جسم عشق کی کچی رسید ہیں
کیا ہے کوئی امید کہ ہم کو پتہ چلے
ہم لوگ ایک عمر سے کیوں ناامید ہیں
ہم آنے والی نسل کو دیں گے شدید پیاس
ہم لوگ زیر بیعت فکر یزید ہیں