جلا کر خود کو تیری آنکھ کا کاجل بناؤں گا

Nadeem Naqsh Jewari (b. 1995)

جلا کر خود کو تیری آنکھ کا کاجل بناؤں گا

جو تشنہ لب ہے یہ ساون اسے بادل بناؤں گا

بہت مغرور ہو کر پھرتی ہے وہ شہر میں لڑکی

نگاہ ناز سے اپنی اسے گھائل بناؤں گا

نہ سونا ہے نہ چاندی ہے نہ ہے کچھ ملکیت اپنی

دریدہ پیرہن سے میں تری پائل بناؤں گا

بہت حیران ہوگی نقشؔ کی حالت سے یہ دنیا

میں تیرے عشق میں خود کو کبھی پاگل بناؤں گا