اس کی یاد اور درد کی سوغات میرے ساتھ تھی

Yahya Khalid

اس کی یاد اور درد کی سوغات میرے ساتھ تھی

اس سے بڑھ کر ایک تنہا رات میرے ساتھ تھی

مجھ کو تنہائی میں بھی احساس تنہائی نہ تھا

ہر گلی میں گردش حالات میرے ساتھ تھی

رفتہ رفتہ بند کلیوں کے بھی لب کھلنے لگے

آب صبر و حدت اثبات میرے ساتھ تھی

بند کھڑکی پر بھی خالدؔ ایک دن پہرے لگے

ایسی بھی کچھ صورت حالات میرے ساتھ تھی