موج کے ساتھ تھا کنارا بھی
M I Zaahir (b. 1972)موج کے ساتھ تھا کنارا بھی
خوب تھا آنکھ میں نظارہ بھی
رات کے ساتھ چاند تارے تھے
خواب میں خوب تھا سہارا بھی
مڑ کے دیکھا تو ہم کو یاد آیا
آپ سا شخص تھا ہمارا بھی
کس کے رونے سے ساتھ روتے ہیں
چاند بھی پھول بھی ستارا بھی