بستی بستی شور مچا ہے

M I Zaahir (b. 1972)

بستی بستی شور مچا ہے

صحرا میں اک چاند سجا ہے

شاخ پہ کیسا پھول کھلا ہے

پانی موجیں مار رہا ہے

درد اٹھا ہے ٹیس کے دل میں

صحرا صحرا گونج رہا ہے

سب اپنے ہیں کون پرایا

سننے میں اچھا لگتا ہے

ننھی ننھی سی آنکھوں میں

کوئی سپنا تیر رہا ہے

ہم نے سب سے آنکھ چرا کر

تجھ سے ناطہ جوڑ لیا ہے

سب سے رشتہ توڑ کے ظاہرؔ

اس نے میرا دل رکھا ہے