لہجہ وہی گفتگو وہی ہے
M I Zaahir (b. 1972)لہجہ وہی گفتگو وہی ہے
صورت کتنی بدل گئی ہے
گھر کی صورت بجھی بجھی ہے
لیکن کھڑکی کھلی ہوئی ہے
تنہائی کا سفر نہ پوچھو
سناٹے کی صدا سنی ہے
خالی خالی شجر سے جنگل
اب کے بارش کہاں گئی ہے
ظاہرؔ منظر بدل نہ جائے
دیکھو کیسی ہوا چلی ہے