پھول اگر کمھلائیں گے
M I Zaahir (b. 1972)پھول اگر کمھلائیں گے
غنچے پھر کھل جائیں گے
کتنی اچھی بستی ہے
ہم بھی گھر بنوایں گے
ہاتھ تمہارا تھاما ہے
اب تو ساتھ نبھائیں گے
اپنا دکھ مت کہنا تم
سن کر لوگ چڑھائیں گے
بھیگی آنکھوں نے پوچھا
کب تک دھواں اڑائیں گے