الجھے بالوں والی لڑکی
Vikas Sahaj (b. 1998)الجھے بالوں والی لڑکی
شاد خیالوں والی لڑکی
خود سے عشق کرو نا تم بھی
شوخ اجالوں والی لڑکی
تم پر اک شاعر مرتا ہے
پاؤں میں چھالوں والی لڑکی
تم میں اک عورت رہتی ہے
اکیس سالوں والی لڑکی
ان میں سب الجھے رہتے ہیں
صاف سوالوں والی لڑکی
تم کو دیکھ کے سبز ہوئے ہم
زرد سے گالوں والی لڑکی