خود سے خود کی ان بن ہوں میں

Vikas Sahaj (b. 1998)

خود سے خود کی ان بن ہوں میں

اک سلجھی سی الجھن ہوں میں

جس نے دیکھا نظریں پھیریں

جانے کتنا روشن ہوں میں

مجھ کو پانا قسمت سمجھو

اک شبری کا جوٹھن ہوں میں

وہ پہنے یا پھینکے مجھ کو

شہزادی کا کنگن ہوں میں

نزدیکی دکھ دائی ہوگی

کرودھت شو کا نرتن ہوں میں