اسے کیسے کریں سویکار موہن

Vikas Sahaj (b. 1998)

اسے کیسے کریں سویکار موہن

ہماری ہو گئی ہے ہار موہن

سمرپت زندگی کر دی تمہیں اب

تمہیں اس کا کرو ادھار موہن

نرنتر لڑ رہے ہیں ہم سبھی سے

ہمیں بھی تو سکھاؤ پیار موہن

ہماری رادھکا ہم کو پکارے

کبھی یہ سوپن ہو ساکار موہن

کھڑی ہے دیہہ کی جب تک عمارت

بنے رہنا سدا آدھار موہن