جو سچ نہیں ہے وہی دکھانا ترس نہ کھانا
Vikas Sahaj (b. 1998)جو سچ نہیں ہے وہی دکھانا ترس نہ کھانا
سدا ہمیں بے وفا بتانا ترس نہ کھانا
کبھی جو تم سے کہیں ملیں ہم تو یاد رکھنا
ہماری حالت پہ مسکرانا ترس نہ کھانا
تمہیں کو دنیا بنا لیا ہے سو تم کو حق ہے
ہماری دنیا اجاڑ جانا ترس نہ کھانا
دغا کسی سے کیا نہیں ہے نہیں کریں گے
اگر تمہیں بھی ہو آزمانا ترس نہ کھانا