اس سے رشتہ ہی ہمارا ہے جھگڑنے والا

Zaheen Lakhnawi (b. 1999)

اس سے رشتہ ہی ہمارا ہے جھگڑنے والا

اور یہ آپ کے پلے نہیں پڑنے والا

کھوکھلا دکھتا بھلے ہوں میں تجھے باہر سے

اے ہوا تجھ سے مگر میں نہ اکھڑنے والا

دس منٹ پہلے ہی تھی دھوپ مرے آنگن میں

یہ لگا ہی نہیں موسم ہے بگڑنے والا

شاخ کو آس تھی واپس کبھی تو آئے گا

خاک میں مل گیا پر اس سے بچھڑنے والا

روز کے جھگڑے سے بہتر ہے مجھے چھوڑ ہی دو

ہائے اب کوئی نہیں مجھ سے جھگڑنے والا

کاش اک بار پھسل جاؤں کسی بلڈنگ سے

اور کوئی بھی نہ ہو مجھ کو پکڑنے والا