اب وہ پہلا سا سلسلہ بھی نہیں

Tabassum Siddiqui

اب وہ پہلا سا سلسلہ بھی نہیں

آنکھ میں کوئی رت جگا بھی نہیں

ہجر کی اک کسک تو ہے لیکن

میں محبت کی شاعرہ بھی نہیں

یہ عبادت نہیں محبت ہے

آپ انسان ہیں خدا بھی نہیں

درد دل کی دوا کا ذکر ہی کیا

اب لبوں پر کوئی دعا بھی نہیں

کوئی احساس کیسے جاگے گا

آپ کے گھر میں آئنہ بھی نہیں

آپ کو پوجتی رہوں تا عمر

آپ کچھ ایسے دیوتا بھی نہیں