آئیے اے جان عالم آئیے

Gauhar Begum Gauhar

آئیے اے جان عالم آئیے

اپنے بندے پر کرم فرمائیے

عید آئی اور گیا ماہ صیام

چاند سا منہ آپ تو دکھلائیے

سال بھر گزرا امید وصل میں

عید کا دن ہے گلے لگ جائیے

اک گھڑی بھی بیٹھنا دوبھر ہوا

دل کو سمجھا لیں گے اچھا جائیے

وصل کی کہتا ہوں جب گوہرؔ سے میں

ہنس کے کہتے ہیں کہ منہ بنوایئے