آدمیت کا دین میرے خواب
Vijay Sharma (b. 1995)آدمیت کا دین میرے خواب
مثل آب و زمین میرے خواب
ہو گئے ہر نظر سے وابستہ
چھین پائے تو چھین میرے خواب
اک محبت بھرے سنیما میں
میرے مرنے کا سین میرے خواب
میری موجودگی ہے کوئی گماں
جس گماں کا یقین میرے خواب
موت جتنی حسین ہے یارو
اس سے بڑھ کر حسین میرے خواب
اپنے خوابوں میں رقص کرتا ہوں
آفرین آفرین میرے خواب