گرنے دے گر گئی اگر دستار
Yasir Shah Rashidi (b. 1982)گرنے دے گر گئی اگر دستار
دونوں ہاتھوں سے تھام دست یار
جلد آؤ تو منتظر ہیں ہم
ہو گئی دیر تو در و دیوار
آ گئے آپ کیا عیادت کو
کتنے خوش بخت ہو گئے بیمار
بال و پر کا عقاب کیا کرتے
کٹ گئے جبکہ ناخن و منقار