ریزہ ریزہ میں سر راہ بکھر جاؤں گا

Faisal Farooq (b. 2002)

ریزہ ریزہ میں سر راہ بکھر جاؤں گا

تم سے گر دور رہوں گا تو میں مر جاؤں گا

شام آئے گی تو سوچا ہے کدھر جاؤں گا

بن کے خورشید سمندر میں اتر جاؤں گا

وقت لگنا ہے مگر کام یہ کر جاؤں گا

اک نہ اک دن میں ترے دل میں اتر جاؤں گا

مجھ کو معلوم ہے انجام محبت اے دوست

میں تجھے ٹوٹ کے چاہوں گا بکھر جاؤں گا

یاد رکھے گی مجھے جس سے یہ دنیا فیصلؔ

راہ الفت میں کوئی کام وہ کر جاؤں گا