عجیب بات ہے رہبر نظر نہیں آتا
Kailash Jha Kinkar (1962–2020)عجیب بات ہے رہبر نظر نہیں آتا
مصیبتوں میں وہ اکثر نظر نہیں آتا
کبھی کبھی تو یہ لگتا ہے وقت بدلا ہے
غریب کے لیے اوسر نظر نہیں آتا
تمام حال پہ جب غور کر چکے ساتھی
کسی کا دوش بھی کمتر نظر نہیں آتا