کسی کسی کی کمال دنیا
Kailash Jha Kinkar (1962–2020)کسی کسی کی کمال دنیا
بسی ہوئی ہے وشال دنیا
اڑے گی چڑیا اڑان بھر کر
ادھر کرے گی وبال دنیا
بڑھے سفر میں سنبھل سنبھل جو
اسی کی ہوتی نہال دنیا
قدم قدم پر یہاں دلالی
بنی ہے جیسے دلال دنیا
ہمیں نے خوں سے چمن کو سینچا
ہمیں ہی کرتی حلال دنیا