چترا اور جگجیت کا گایا ہوا

Faisal Khayyam (b. 1990)

چترا اور جگجیت کا گایا ہوا

گیت ہے تو مجھ پہ فلمایا ہوا

مجھ کو تیری گالیاں اچھی لگیں

مجھ پہ تیری دھوپ کا سایہ ہوا

بارہا دیکھو اسے جاتے ہوئے

یاد رہ جائے گا دہرایا ہوا

اتنے خالی برتنوں کو دیکھ کر

ابر بھی چھٹ جائے گا چھایا ہوا

آنکھ میں نمکین پانی ہے خیامؔ

ہاتھ میں ہے پھول مرجھایا ہوا