ایک دو اشک بہاتی ہے چلی جاتی ہے
Urooj Zehra Zaidiایک دو اشک بہاتی ہے چلی جاتی ہے
اب تری یاد بھی آتی ہے چلی جاتی ہے
وہ مری دوست جسے بعد مرے چاہا تھا
مجھ سے نظروں کو چراتی ہے چلی جاتی ہے
کبھی دہشت نے بگاڑے تھے پر اب تنہائی
خود مرے بال بناتی ہے چلی جاتی ہے
ثبت کر کے مرے ماتھے پہ مری ہو کی مہر
چاندنی درد بڑھاتی ہے چلی جاتی ہے
یہ محبت بھی عجب چیز ہے زہرا زیدیؔ
چند لمحوں کو سجاتی ہے چلی جاتی ہے