سو باتوں کی بات ہے پیارے وہ جو ذات میں ہوتی ہے
Urooj Zehra Zaidiسو باتوں کی بات ہے پیارے وہ جو ذات میں ہوتی ہے
ہر انسان کی عزت اس کے اپنے ہات میں ہوتی ہے
کوئی عجب سا پہلو ہے جو دل میں گھر کر جاتا ہے
کوئی الگ سی بات ہے جو اس کی ہر بات میں ہوتی ہے
اس کی یاد بھی اس کی طرح الٹے وقتوں آتی ہے
شام ڈھلے تک دور رہے اور پاس وہ رات میں ہوتی ہے
کسی سے جھوٹے وعدے کرنا دھوکا دینا ہوتا ہے
غلطی تو وہ ہے میری جاں جو جذبات میں ہوتی ہے
زہرا زیدیؔ آپ اسے آخر کیوں مان نہیں لیتیں
عشق تو رحمت ہے اور رحمت کب خیرات میں ہوتی ہے