جب میں اس کے گھر کو جایا کرتا تھا

Vihan Gupta

جب میں اس کے گھر کو جایا کرتا تھا

دروازہ خود ہی کھل جایا کرتا تھا

وہ اس کا کردار نبھایا کرتی تھی

میں اپنا کردار نبھایا کرتا تھا

وہ چولھے میں روٹی سیکا کرتی تھی

میں جنگل سے لکڑی لایا کرتا تھا

کھل جاتے تھے پت جھڑ کے موسم میں بھی

میں پیڑوں کو شعر سنایا کرتا تھا

جب جب میں رویا کرتا تھا ساحل پر

دریا مجھ کو دیکھ کے رویا کرتا تھا