آج وہ شوخ رنگیلا جو چمن میں آوے
Lal Chand Rangeen Aurangabadi (b. 1780)آج وہ شوخ رنگیلا جو چمن میں آوے
سرو چلنے کو لگے غنچہ سخن میں آوے
ناصحوں کی بھی نصیحت نہیں اب اس کو قبول
بات کرتا ہے وہی اس کے جو من میں آوے
زاغ کو کبک کی رفتار نیں آنے کی
بوالہوس کو نہ کہو عشق کے فن میں آوے
جس کے تئیں ہویگی خواہش سخن رنگیںؔ کی
ہند سے نیں ہے عجب گر وہ دکن میں آوے