مشہور ہے عالم منے کرتا نئیں کر بات چاند

Tabai Golkandavi

مشہور ہے عالم منے کرتا نئیں کر بات چاند

تعریف تیرے حسن کی منج سوں کیا کل رات چاند

عالم کے انکھیاں میں دسے یک چاند ساری کھن اپر

تجھ زلف کے پیچاں میں تے دستا منجے چھے سات چاند

لوگاں کتے ہیں چاند کر دیکھے سو تیرے موں کے تئیں

یک مونچ تیرا چاند نیں دو پاؤں دونوں ہاتھ چاند

مہرا ترا رخسار کیا جو رخ ہو آیا سامنے

شطرنج بازی میں ہوا تیرے انگے شہ مات چاند

جا باغ میں پُھل تھے کری دالی پکر تو ہات میں

طبعیؔ کے انکھیاں میں دسے ڈالیاں پہ پاتے پات چاند