ترے ہات میں شاہ جم جام اچھو
Tabai Golkandaviترے ہات میں شاہ جم جام اچھو
ہمیشہ بغل میں دل آرام اچھو
جگت کے شہاں میں اچھے نیک نام
کہ دشمن ترا ہے سو بدنام اچھو
چندر سور کے جام تے آسماں
تجھے غسل کرنے کوں حمام اچھو
اچھو سب سلامت عزیزاں ترے
جہاں لگ عدو ہیں سو کم نام اچھو
اچھے لگ شگن ہور زمین پر قرار
ترے پگ پو قربان بہرام اچھو