دل کو خود دل بر سے خطرہ
Madhuvan Rishi Rajدل کو خود دل بر سے خطرہ
گھر کو اب ہے گھر سے خطرہ
سر زبان کے خطرے میں تھا
اب زبان کو سر سے خطرہ
راہ میں کھو جانا ہے بہتر
راہی کو رہبر سے خطرہ
رات کو سونا دیکھ بھال کے
چادر سے بستر سے خطرہ
یارو دشمن قاتل سارے
نیچے اور اوپر سے خطرہ
گھر جائیں یا باہر گھومیں
اندر سے باہر سے خطرہ
رات کی رات سفر ہے اپنا
ہم کو نور سحر سے خطرہ
بشر بناتا موت ہے اپنی
اس کو اپنے ہنر سے خطرہ